Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آرمی میں تقررات کیلئے تربیتی کیمپ

آرمی میں تقررات کیلئے تربیتی کیمپ

نظام آباد:19؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید قیصر آل انڈیا اسپورٹس اکیڈیمی کے زیر اہتمام راجہ رام اسٹیڈیم میں روزآنہ صبح 7:30 بجے سے تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے سید قیصر گولڈ میڈلسٹ و کوچ نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ 4تا 9؍ فروری انڈین آرمی میں جی ڈی ، نرسنگ ، ٹریڈ مین ، کلرک اور دیگر مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے

نظام آباد:19؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سید قیصر آل انڈیا اسپورٹس اکیڈیمی کے زیر اہتمام راجہ رام اسٹیڈیم میں روزآنہ صبح 7:30 بجے سے تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے سید قیصر گولڈ میڈلسٹ و کوچ نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ 4تا 9؍ فروری انڈین آرمی میں جی ڈی ، نرسنگ ، ٹریڈ مین ، کلرک اور دیگر مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں کتہ گوڑم کھمم ضلع میں ریکروٹمنٹ منعقد کیا جارہا ہے ۔ انڈین آرمی کے مختلف شعبہ جات میں روزگار کے خواہشمند نوجوان سید قیصر کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرتے ہوئے آئندہ منعقدہونیو الے ریکروٹمنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ 17تا 23سال عمر کے نوجوان داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہے۔ آل انڈیا سید قیصر اسپورٹس اکیڈیمی کے زیرا ہتمام منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے ابھی تک 27 نوجوانوں کو انڈین آرمی میں روزگار حاصل ہوا ہے ۔ سید قیصر نے تمام طبقات کے نوجوانوں سے خواہش کی کہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے روزگار کے حامل بن سکتے ہیں سید قیصر کے مطابق انڈین آرمی میں روزگار کے حامل نوجوانوں کو معقول تنخواہ کے علاوہ کئی سرکاری سہولتیں میسر آتی ہے اس سنہری موقع سے استفادہ کرتے ہوئے خواہشمند نوجوان ٹریننگ کیمپ میں فوری داخلہ حاصل کریں۔ داخلہ کیلئے سید قیصر کے فون نمبر 9849283407 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT