Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / آرنالڈ شیورزینگر اب کامیڈی فلم میں

آرنالڈ شیورزینگر اب کامیڈی فلم میں

لاس اینجلس ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ میں اپنی ایکشن فلموں سے مشہور آرنالڈ شیورزینگر اب ایک ایکشن کامیڈی فلم جس کا نام ’’وائے وی آر کلنگ گونتھر‘‘ میں نظر آئیں گے جہاں اس فلم کی ڈائریکشن ’’سیٹرڈے نائٹ لائیں‘‘ کے مشہور اداکار ترن کلم دیں گے جو ان کی بحیثیت ڈائریکٹر پہلی فلم ہوگی۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق کلم اس فلم کا اسکرپٹ تحریر کرنے کے علاوہ اپنی ایکٹریس بیوی کوبی اسملڈرس کے ساتھ پردے پر بھی نظر آئیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں بابی مونیہان، پال بریٹن، کومیل ننجیانی، زنڈال پارک اور ریان گول شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جون سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT