Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آروگیا شری کارڈ کو کارکرد بنانے کا مطالبہ

آروگیا شری کارڈ کو کارکرد بنانے کا مطالبہ

کریم نگر /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ وظیفہ یاب اسوسی ایشن کے ریاستی صدر گاجولا نرسیا نے کہا کہ ریاست کے برسر خدمت سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو خانگی کارپوریٹ دواخانوں میں رقم کی ادائیگی کے بغیر علاج پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ یہاں اتوار کے روز کریم نگر ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے

کریم نگر /19 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ وظیفہ یاب اسوسی ایشن کے ریاستی صدر گاجولا نرسیا نے کہا کہ ریاست کے برسر خدمت سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو خانگی کارپوریٹ دواخانوں میں رقم کی ادائیگی کے بغیر علاج پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ یہاں اتوار کے روز کریم نگر ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وظیفہ یاب اور برسر خدمت ملازمین کے کارپوریٹ دواخانوں میں شریک ہونے پر فوری بہتر علاج کے واقع احکامات جاری کئے جائیں ۔ انہو ںنے کہا کہ وظیفہ یابوں کو بغیر نقد ادائیگی تمام طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے آروگیا شری کارڈ جاری کئے گئے ہیں لیکن کوئی بھی خانگی دواخانہ میں کارڈ کو خاطر میں نہیں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وظیفہ یاب مہنگائی کی مار سے پہلے ہی متاثر ہیں اور مشکلات کے شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وظیفہ یابوں کو 43 فٹمنٹ کی فراہمی کے احکامات کی اجرائی کے باوجود ڈی ٹی اے حیدرآباد ضلع دفاتر کو احکامات کی اجرائی میں تاخیر کی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی او کے یکم جون سے کئی قواعد پر عمل کا تیقن دیا ہے ۔ اس پر عدم عمل آوری کی جائے تو دیگر دفاتر کے آگے ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT