Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / آرٹسٹ ہیما قتل کیس میں شوہر گرفتار

آرٹسٹ ہیما قتل کیس میں شوہر گرفتار

پولیس کی پوچھ تاچھ میں تضاد بیانی پر شک و شبہ کو تقویت
ممبئی۔/22ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مشہور آرٹسٹ ہیما اپادھیائے کے سابق شوہر چنتن اپادھیائے کو سب اربن کندویلی میں اپنی اہلیہ اور ان کے وکیل کے قتل کیس میں آج گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ چنتن جو کہ ایک آرٹسٹ ہیں 43سالہ ہیما اور 65سالہ ہریش بھامبھنی کے قتل کیس میں اصل مشتبہ ملزم ہیں ۔ جرم کے پس پردہ محرکات کا پتہ چلانے کیلئے ان سے پوچھ تاچھ کی ضرور ت ہے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس ( نارتھ )  فتح سنگھ پاٹل نے بتایا کہ پولیس کی سخت پوچھ تاچھ کے بعد چنتن کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ اس کے بیانات میں یکسانیت نہیں تھی۔ ملزم کو پولیس تحویل میں دینے کی درخواست کرتے ہوئے مجسٹریٹ پرساد کلکرنی سے کہا گیا کہ جرم کی وجوہات ہنوز واضح نہیں ہوسکیں جس کے باعث اسے بیرون ریاست لیجاکر پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے۔ عدالت کو مطلع کیا گیا کہ تفتیش کے دوران چنتن نے بتایا کہ اس نے ایک نامعلوم مقام پر مفرور ملزم ودیادھرسے ملاقات کی تھی اور دونوں ( ہیما اور ہریش ) کے قتل کی سازش رچی تھی۔

TOPPOPULARRECENT