Wednesday , December 19 2018

آرٹیلیری سنٹر گولکنڈہ میں ریکروٹمنٹ ریالی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : آرٹیلیری سنٹر گولکنڈہ حیدرآباد میں 24 جنوری کو ریکروٹمنٹ ریالی منعقد ہوگی جس میں اسپورٹسمین سولجر ( جنرل ڈیوٹی ) اور سولجر میوزیشن برائے کلاس وکل ہند سطح پر سماج کے لیے تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ اسپورٹس سولجر کے لیے امیدواروں کی پیدائش 23 جنوری 1994 اور 23 جولائی 1997 کے درمیان ہونی چاہئے جب کہ میوزیشین کے لیے 23 جنوری 1992 اور 23 جولائی 1997 کے درمیان رہنا چاہئے ۔ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ میٹریکولیشن کامیاب یا اس کے مماثل سرٹیفیکٹ رکھتا ہو ۔ جس میں 45 فیصد نشانات کے علاوہ اسپورٹس اور میوزک کے اسناد بھی ہونے چاہئے ۔ اس کے علاوہ آرٹیلیری سنٹر کی جانب سے ایکس سرویس مین / سرویس مین بچوں اور بھائیوں کو بھی ریکروٹمنٹ برائے سولجر ( جنرل ڈیوٹی ) ، سولجر ٹکنیکل ، سولجر ٹریڈسمین ، سولجر کلرک / اسٹور کیپر ( ٹکنیکل ) کے لیے 19 تا 29 جنوری 2015 کے درمیان منعقد کی جارہی ہے ۔ خواہش مند امیدواروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے تمام اصل اسناد کے ساتھ زیراکس کاپیاں اور کلر فوٹوز کے ساتھ آرٹیلیری سنٹر ، اسالٹ گراونڈ نزد واقع 1 ٹریننگ ریجمنٹ گولکنڈہ حیدرآباد سے ہر دن صبح 5 بجے رجوع ہونا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT