Tuesday , December 18 2018

آرڈیننس فیکٹری میں جنگی ٹینکرس کی تیاری

سنگاریڈی۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرڈیننس فیکٹری موضع ایدومیلارم سنگاریڈی منڈل میں ملک کی حفاظت اور دفاعی نظام کی بہتری کے مقصد سے تیار کردہ جنگی ٹینکرس کی سنگاریڈی کے قریب واقع موضع ملکا پور کے تالاب میں تمثیلی مشق کے ذریعہ جانچ کی گئی۔ آرڈیننس فیکٹری کی دفاعی یونٹ کے جنرل منیجر بھرت سنگھ کی قیادت میں ذمہ داران اور عملہ کے سات

سنگاریڈی۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرڈیننس فیکٹری موضع ایدومیلارم سنگاریڈی منڈل میں ملک کی حفاظت اور دفاعی نظام کی بہتری کے مقصد سے تیار کردہ جنگی ٹینکرس کی سنگاریڈی کے قریب واقع موضع ملکا پور کے تالاب میں تمثیلی مشق کے ذریعہ جانچ کی گئی۔ آرڈیننس فیکٹری کی دفاعی یونٹ کے جنرل منیجر بھرت سنگھ کی قیادت میں ذمہ داران اور عملہ کے ساتھ ملکر جی ایم پی 12جنگی ٹینکرس کی تمثیلی مشق پانی میں سفر کے دوران زیادہ وزنی ہوجانے کی وجہ سے پانی میں ڈوب رہا ہے یا نہیں اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آرڈیننس فیکٹری ایدومیلاورم منڈل سنگاریڈی کے دفاعی یونٹ میں تیار کردہ جنگی ٹینکرس کا وزن تقریباً 4ٹن ہے، زمین پر اس کی رفتار 60کیلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پانی میں 10کیلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور 4کیلو میٹر کے فاصلہ پر موجود دشمن اور اس کے ٹھکانے پر حملہ کرنے کی صلاحیت اس جنگی ٹینکر میں موجود ہے۔ جنگی ٹینکرس کو مکمل طور پر دیسی ساختہ ٹکنالوجی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

یہ ٹینکرس نصف حصہ پانی میں ڈوبتے ہوئے بھی دشمن پر حملہ کرسکتے ہیں۔ جبکہ ٹینکرس کے اندرونی حصے میں دس فوجی اور جنگ کیلئے ضروری اسلحہ و ساز و سامان رکھنے کیلئے جگہ بنائی گئی ہے۔ موضع ملکا پور تالاب پر صبح سے دوپہر تک عہدیدار و ملازمین اور موضع کے عوام نے جنگی ٹینکرس میں بیٹھ کر پانی میں سفر کیا۔ عہدیداروں نے بتایاکہ ملک کی حفاظت کیلئے آرڈیننس فیکٹری میں تیار کردہ جنگی ٹینکرس کو بہت جلد فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے جی ایم بابجی، ایم وی پرساد، موہن، کرشنا ریڈی، سروینواس ریڈی، وینو گوپال، ملیکارجن ریونیو انسپکٹر، وی آر او وٹھل کے علاوہ مقامی تحصیلدار گیتا اور مقامی سرپنچ وجئے بھاسکر ریڈی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT