Friday , February 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آرکیٹکچرل انجینئرنگ پر آج سے دو روزہ قومی سمینار

آرکیٹکچرل انجینئرنگ پر آج سے دو روزہ قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آرکیٹکچرل انجینئرس کا 33 واں نیشنل کنونشن اور آرکیٹکچرل انجینئرنگ پر نیشنل سمینار 10 نومبر کو انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس حیدرآباد پر منعقد ہوگا ۔ جس کا افتتاح صبح 9-30 بجے بی ونود کمار ایم پی کریں گے ۔ اس دو روزہ سمینار میں آرکیٹکچرل اور انجینئرنگ ماہرین عصری ٹکنالوجیز کے ساتھ روایتی آرکیٹکچر کے استعمال کے ساتھ تعمیر کی جانے والی اچھی عمارتوں کے بارے مخاطب کریں گے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے سی رامیشور راؤ اعزازی سکریٹری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس ، تلنگانہ اسٹیٹ سنٹر اور ایس پی انچوری ، کنوینر آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ اس دو روزہ سمینار میں پانچ ٹکنیکل سیشنس کے دوران ٹاپ ماہرین اور ممتاز انجینئرس 14 لکچرس دیں گے اور 12 مقالے پیش کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سینئیر آرکیٹکٹس انجینئر پی سبرامنیم ، انجینئر سجاد شاہد اور پروفیسر راجیش چندرا ، چیرمین انسٹی ٹیوٹ آف ٹاون پلانرس اتراکھنڈ کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس دو روزہ قومی سمینار میں آرکیٹکچرل اور انجینئرنگ فیلڈ کے 300 سے زائد مندوبین ، نمائندے شرکت کریں گے ۔ اس ایونٹ کے سلسلہ میں ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تمام آرکیٹکچرل اینڈ انجینئرنگ انڈسٹریز کو ان کے پراڈکٹس کی نمائش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT