Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / آر ایس ایس اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

آر ایس ایس اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

ناگپور۔ ریاست مہارشٹرا کا کونکن کہلائے جانے والے علاقوں کے بشمول ممبئی میں راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) 7جنوری کے روز اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے مختلف علاقوں میں پروگرام منعقدہ کرنے کی تیاری کررہی ہے جس میں2.5لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

کونکن علاقے جو عام طور پر مہارشٹرا کے ساحلی اضلاع اور ریاست گوا کو کہاجاتا ہے میں آر ایس ایس نے فیصلہ کیاہے کہ تعلقہ سطح پر 267مقامات پر شیوا شکتی سنگم کے طر زپر پروگرام منعقد کریگی جس میں85,000ورکرس اور50ہزار لوگ ایک مقام پر شرکت کریں گے۔

ایک اندازے کے مطابق ہر تعلقہ اجلاس میں 1000لوگوں کی شرکت متوقع ہے اور اس بات کا بھی اندازہ لگایاجارہا ہے کہ 2.5لاکھ لوگ سارے علاقے سے اس میں شرکت کریں گے جس میں سنگھ تنظیم میں ریاست کا موقف دیاجائے گا۔سال2010کے بعد سے آر ایس ایس یونٹ میں معمولی اضافہ کے بعد سنگھ مائیکرسطح پر اپنے پر پھیلائے ۔ یونٹ کے اعداد وشمار میں پچھلے سات سالوں میں 45ہزار سے 60ہزار تک کا اضافہ ہوا جبکہ آر ایس ایس کا ماننا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔ کونکن علاقے کے پرچارک ستین مودھ کا کہنا ہے کہ ’’ ہمارا مقصد ہے کہ سنگھ کے کام کو بستی سطح تک لے جائیں‘‘۔

انہو ں نے دس ہزارنفوس پر مشتمل علاقے کو بستی قراردیا ۔ہرجگہ بہتر لوگ کے عنوان پر اس کام کی آر ایس ایس نے شروعات کی ہے ۔

ان لوگوں کا ماننا ہے کہ ہندو چیتنا سنگم اپنے مقصد میں کامیابی کے لئے اہم قدم ہے۔پچھلے کچھ سالوں میںآر ایس ایس نے پانچ سرگرمیو ں کو اہمیت دی ہے ۔ سماجی کام‘ سماجی یکجہتی‘خاندان کی اہمیت‘دیہی ترقی اور گاؤ رکشہ تاکہ اپنے بنیاد وں کوتوسیع دی جائے۔

آ رایس ایس کا ماننا ہے کہ جنوری7تک اس سرگرمی کے ذریعہ لوگوں کو جمع کرنے میں انہیں مدد ملے گی۔جہاں تک مہارشٹرا کا سوال ہے تو آر ایس ایس کے آن لائن رجسٹریشن میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے اور ہر مہینہ اس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لئے پانچ ہزار لوگ اپنے ناموں کااندر اج کرارہے ہیں

TOPPOPULARRECENT