Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / آر ایس ایس شاکھا پر فائرنگ ‘ کوئی زخمی نہیں ہوا

آر ایس ایس شاکھا پر فائرنگ ‘ کوئی زخمی نہیں ہوا

لدھیانہ 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دو نا معلوم حملہ آوروں نے آج لدھیانہ میں دوائی نگر پارک کے قریب راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کی شاکھا پر فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی زحمی نہیں ہوا کیونکہ اس وقت شاکھا میں کوئی موجود نہیں تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو موثر سیکل سوار افراد نے اسمبلی سنگھ سنیام سیوک سے قبل شاکھا پر فائرنگ کی ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہاں دو راونڈ فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ پولیس نے کہا کہ دو نا معلوم تخریب کار شہرے ڈھانپنے والی ٹوپیاں ( منکی کیپس ) پہنے ہوئے تھے اس لئے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ڈی سی پی نریندر بھارگو نے کہا کہ پولیس پارٹی اطلاع ملتے ہی وہاں پہونچی ہے ۔ فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے اور اس وقت یہ مقام خالی تھی ۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس شاکھا ڈریسی گراونڈ پر 1991 میں بھی حملہ ہوا تھا اور پانچ کارکن ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT