Wednesday , December 12 2018

آر ایس ایس قائد ہوسابالے کا بھاگوت کا دفاع

پٹنہ ۔ /13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس قائد دتاتریہ ہوسابالے نے آج کہا کہ سرسنچالک موہن بھاگوت نے سوئم سیوکوں کا ہندوستانی فوج سے تقابل نہیں کیا اور نہ فوج کے بارے میں کچھ کہا ۔ بھاگوت کا دفاع کرتے ہوئے ہوسابالے نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ پہلے ہی ایک بیان جاری کرچکے ہیں ۔ بھاگوت جی نے کہا تھا کہ فوج کو تین دن کے اندر تربیت دی جاسکتی ہے ۔ بشرطیکہ روزانہ دی جائے ۔ فوج اور سوئم سیوکوں کے تقابل کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔

نہرو نے بھی آر ایس ایس سے مدد طلب کی تھی : اومابھارتی
بھوپال ۔ /13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج دعویٰ کیا کہ وزیراعظم جواہر لال نہرو نے بھی آر ایس ایس سے مدد طلب کی تھی جبکہ آزادی کے بعد پاکستان میں جموں و کشمیر پر حملہ کردیا تھا ۔ آر ایس ایس کے رضاکار مدد کیلئے جموں و کشمیر گئے تھے وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT