Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / آر ایس ایس لیڈر کی ہلاکت پر راہول کا اظہار مذمت

آر ایس ایس لیڈر کی ہلاکت پر راہول کا اظہار مذمت

نئی دہلی ۔ 18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے لدھیانہ میں آر ایس ایس کا ایک لیڈر رویندر گوسائی کی ہلاکت کی مذمت کی اور خاطی کو انصاف کے کٹھہرے میں لانے کا مطالب کیا ۔ راہول نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ لدھیانہ میں آر ایس ایس لیڈر رویندر گوسائی کی ہلاکت کی میں سخت مذمت کرتا ہوں ‘ تشدد ناقابل قبول ہے ۔خاطی کو سزا دلائی جانی چاہیئے ‘‘ ۔ لدھیانہ کے کیلاش نگر محلہ میں دو نامعلوم موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے ہلاک کردیا تھا ۔ 60سالہ رویندر گوسائی آر ایس ایس شاکھا میں صبح کی مشقوں کے بعد گھر واپس ہورہے تھے کہ انہیں حملہ کا نشانہ بنایا گیا اور وہ مقام واردات پر ہی فوت ہوگئے ۔ آر ایس ایس کے سٹی سکریٹری یس گری نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کو نشانہ بناکر ہلاک کرنے کا واقعہ قرار دیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی اس مسئلہ پر پنجاب کے چیف منسٹر امریندر سنگھ سے بات چیت کی جنہوں نے بھی کارروائی کا تیقن دلایا ۔

TOPPOPULARRECENT