Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کانگریس کا مطالبہ

آر ایس ایس لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کانگریس کا مطالبہ

نئی دہلی 3 ؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)  آر ایس ایس لیڈر بھیاجی جوشی کے اس ریمارک پر کہ جنا گنا منا دراصل قومی ترانہ نہیں ہے بلکہ وندے ماترم ہی قومی ترانہ ہے ۔ کانگریس نے نریندر مودی حکومت سے کہا کہ وہ قومی اعزاز کا تحفظ کرنے کے لئے قانون کے تحت آر ایس ایس لیڈر کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ آر ایس ایس جنرل سکریٹری جوشی کے ریمارک کو 125 کروڑ ہندوستانیوں کی توہین قرار دیا ۔اے آئی سی سی محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سورج والا نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ قومی ترانہ جنا گنا منا اور وندے ماترم کے تعلق سے آر ایس ایس لیڈر کے اس ریمارک پر اپنا موقف واضح کرے ۔

TOPPOPULARRECENT