Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / ’آر ایس ایس منووادی تنظیم ‘دلتوں کیساتھ راہول کی بات چیت

’آر ایس ایس منووادی تنظیم ‘دلتوں کیساتھ راہول کی بات چیت

پاٹن ، 13نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج گجرات میں انتخابی مہم کے دوران دلت برادری کے لوگوں کے ساتھ ایک بات چیت پروگرام میں کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ایک منووادی تنظیم ہے جو ملک میں نسل پرستانہ نظام کو جوں کا توں برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ راہول نے اپنے تین روزہ ‘نوسرجن گجرات یاترا’ کے تیسرے اور آخری دن شمالی گجرات کے پاٹن میں دلت برادری کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سنگھ ایک منووادی تنظیم ہے جو ملک میں نسل پرستانہ ساخت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود ذات پات کے نظام کے مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگھ بھلے ہی منووادي ہے لیکن عام ذات کے لوگوںکی کئی ایسی تنظیمیں بھی ہیں جن کی سوچ منووادی نہیں ہے ۔ میں نسل پرستانہ نظام کے خلاف ہوں۔ یہ اس طرح کا نظام ہے جو کسی انسان کو انسان نہیں مانتا۔ اس نظام کو ختم کرنا ہے ۔ ہم دلت قبائلی سمیت سب کو لے کر آگے بڑھناچاہتے ہیں۔ راہول نے کہا کہ وہ دلت برادری سے متعلق گجرات کے مسائل کو اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے منشور میں شامل کریں گے ۔ انہوں نے بات چیت کے دوران مرکز کی مودی حکومت پر اپنے حملے جاری رکھے ۔ انہوں نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور روزگار کی کمی کو لے کر اپنے الزام دوھرائے ۔

 

TOPPOPULARRECENT