Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / آر ایس ایس نے گاندھی جی کو ہلاک کیا : راہول

آر ایس ایس نے گاندھی جی کو ہلاک کیا : راہول

بھیونڈی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گاندھی جی کے قتل کیلئے موردالزام ٹھہرایا۔ انہوں نے ہندوستان میں کمپیوٹرس متعارف کرنے کا سہرا اپنے سَر باندھنے کی کوششوں پر سینئر بی جے پی قائدین کا بھی مضحکہ اڑایا۔ انہوں نے ضلع تھانے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک

بھیونڈی۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گاندھی جی کے قتل کیلئے موردالزام ٹھہرایا۔ انہوں نے ہندوستان میں کمپیوٹرس متعارف کرنے کا سہرا اپنے سَر باندھنے کی کوششوں پر سینئر بی جے پی قائدین کا بھی مضحکہ اڑایا۔ انہوں نے ضلع تھانے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس نے گاندھی جی کو ہلاک کیا اور ان کے لوگ (بی جے پی) گاندھی جی کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے پہلے سردار پٹیل اور گاندھی کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عصری ترقی کا سہرا آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی اور سام پٹروڈا کے سَر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت کئی سینئر اپوزیشن قائدین نے پارلیمنٹ میں سوال کیا تھا کہ آخر راجیو گاندھی کمپیوٹر کی باتیں کیوں کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ان قائدین کا یہ موقف تھا کہ ہندوستان میں کمپیوٹرس کی ضرورت ہی نہیں ، اس سے روزگار چھن جائے گا، لیکن آج کمپیوٹرس نے ہندوستان کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ دس سال بعد وہی قائدین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہوں نے ہندوستان کو کمپیوٹر اور ٹیلیکام شعبہ میں ترقی دی۔

پاریکر حکومت پر آر ایس ایس حامی این جی اوز فروغ دینے کا الزام
پنجی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوا کانگریس یونٹ نے آج ادعا کیا کہ پاریکر حکومت آر ایس ایس کی تائید والی این جی اوز کو فروغ دے رہی ہے جنہیں ریاست کے عوام کی پسینہ کی کمائی سے فنڈس فراہم کئے جائیں گے۔ کیا یہ سرکاری خزانہ کا بیجا استعمال نہیں؟ گوا پردیش کانگریس کمیٹی صدرجان فرنانڈیس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاریکر ایسی این جی اوز کو فروغ دینا چاتہے ہیں جن کا گوا میں کوئی وجود ہی نہیں ہے اور جو آر ایس ایس سے ملحقہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT