Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / آر ایس ایس ورکر کے قتل کیس میں تین گرفتاریاں

آر ایس ایس ورکر کے قتل کیس میں تین گرفتاریاں

تھریسور (کیرالا) ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک آر ایس ایس ورکر کی ہلاکت کے سلسلے میں آج تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے کہاکہ گرویوور ٹمپل ٹاؤن کے قریب نین میلی میں قتل کا واقعہ 12 نومبر کو پیش آیا تھا ۔ 23 سالہ آنندن موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اُسے کار میں سوار حملہ آوروں نے ٹکر دیکر گرادیا اور پھر چاقو گھونپ کر قتل کردیا ۔ گرفتار شدگان میں چار سال قبل کے مقتول فاضل کا بھائی شامل ہے ۔ فاضل کے قتل کیس میں آنندن ملزم تھا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت فیض ، کارتک اور جیتیش کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ پولیس عہدیدار نے ایک سوال پر بتایاکہ ان میں سے تین سی پی آئی ( ایم ) ورکر ہے لیکن اس کی ابھی توثیق نہیں ہوئی ۔ محروسین سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT