Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس پر راہول گاندھی کا قول اٹل

آر ایس ایس پر راہول گاندھی کا قول اٹل

بیان سے انحراف کی تردید ، ڈگ وجئے سنگھ کی وضاحت
نئی دہلی ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج اس نقطہ نظر کو مسترد کردیا کہ راہول گاندھی نے سپریم کورٹ میں آر ایس ایس کے معاملہ میں یوٹرن (بیان سے انحراف ) لیا ہے اور کہا کہ پارٹی کے نائب صدر اپنے موقف پر قائم ہیں کہ مہاتما گاندھی کا جس شخص نے قتل کیا تھا اس کا تعلق زعفرانی تنظیم سے ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ آر ایس ایس پر راہول گاندھی کے یوٹرن کی بات بالکلیہ غلط ہے اور اپنے اس موقف پر کاربند ہے کہ گاندھی جی کے قاتل کا تعلق آر ایس ایس سے تھا اور اس تنظیم کے نفرت انگیز اور پرتشدد نظریات کی وجہ سے مہاتما گاندھی کے قتل کا محرک بنا ۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے کل سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ مہاتما گاندھی کے قتل کے لیے آر ایس ایس کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا تھا ۔ لیکن تنظیم سے وابستہ ایک شخص ، قتل کا ذمہ دار تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT