Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کا جاریہ ہفتہ لکھنؤ میں اہم اجلاس

آر ایس ایس کا جاریہ ہفتہ لکھنؤ میں اہم اجلاس

لکھنؤ۔13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی قومی عاملہ کا تین روزہ اجلاس لکھنؤ میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اجلاس میں شرکت کریں گے جو نرالا نگر کے مقام سرسوتی کنج پر منعقد ہوگا۔ موہن بھاگوت کل ایک ہفتہ طویل دورہ پر لکھنؤ پہنچ چکے ہیں۔ حکمت عملی کا جائزہ لینے کے عل

لکھنؤ۔13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی قومی عاملہ کا تین روزہ اجلاس لکھنؤ میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اجلاس میں شرکت کریں گے جو نرالا نگر کے مقام سرسوتی کنج پر منعقد ہوگا۔ موہن بھاگوت کل ایک ہفتہ طویل دورہ پر لکھنؤ پہنچ چکے ہیں۔ حکمت عملی کا جائزہ لینے کے علاوہ تین روزہ اجلاس میں ایک رسمی ایجنڈہ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سینئر کارکنوں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا اور سرکاری طور پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے ،تاہم سرکاری طور پر ان کی شرکت کی توثیق باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT