Wednesday , October 24 2018
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کا ناگپور میںسہ روزہ اجلاس

آر ایس ایس کا ناگپور میںسہ روزہ اجلاس

ناگپور ۔ 8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کی تین سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی اہم میٹنگ کل یہاں شروع ہوگی جس میں آئندہ تین برسوں کیلئے اس کا ایجنڈہ اور لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ۔ اکھل بھارتیہ پرتی ندھی سبھا اگلے جنرل سکریٹری کا انتخاب بھی کرے گی ‘ جو تنظیم کا ایگزیکٹیو سربراہ ہوتا ہے اور روزآنہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے ۔ یہ انتخاب 10مارچ کو مقرر ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آر ایس ایس جو برسراقتدار بی جے پی کی نظریاتی مادرتنظیم ہے‘ اس کی قیادت میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ بھیا جی جوشی موجودہ جنرل سکریٹری ہیں جوآرگنائزیشن میں عملاً سرسنگھ چالک موہن بھگوت کے بعد نمبر دو ہوا کرتا ہے ۔ اس سہ روزہ میٹ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب میں آر ایس ایس لیڈر منموہن ویدیا نے کہا کہ جنرل سکریٹری کے الیکشن میں منتخب نمائندے حصہ لیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT