Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کو بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے

آر ایس ایس کو بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سکھوں کے ایک حقوق انسانی گروپ نے یہاں امریکہ کی وفاقی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ آر ایس ایس کو ایک بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے ۔ نیویارک کی وفاقی عدالت میں ایک سمن امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے نام جاری کرتے ہوئے انہیں اندرون 60 دن اس پر جواب دینے کو کہا گیا ہے ۔ سک

نئی دہلی 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سکھوں کے ایک حقوق انسانی گروپ نے یہاں امریکہ کی وفاقی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ آر ایس ایس کو ایک بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے ۔ نیویارک کی وفاقی عدالت میں ایک سمن امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے نام جاری کرتے ہوئے انہیں اندرون 60 دن اس پر جواب دینے کو کہا گیا ہے ۔ سکھ برائے انصاف نامی تنظیم نے اپنی درخواست میں عدالت سے کہا ہے کہ آر ایس ایس کو ایک بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے ۔ تنظیم نے آر ایس ایس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فاشسٹ نظریہ پر یقین رکھتی ہے اور اس پر عمل کرتی ہے ۔ وہ ایک جذبات انگیز ‘ شیطانی اور پرتشدد یک رخی مذہبی و ثقافتی شناخت رکھتی ہے ۔ سکھ برائے انصاف تنظیم نے کہا کہ آر ایس ایس ہندوستان میں عیسائیوں اور مسلمانوں کو ہندو مت میں زبردستی شامل کرتے ہوئے اس کو گھر واپسی کا نام دے رہی ہے ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے ملحقہ تنظیموں کو بیرونی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے اور آر ایس ایس کو ایک خصوصی نامزد عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے ۔ آر ایس ایس پر اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم بابری مسجد کی شہادت ‘ سنہری گردوارہ میں فوجی کارروائی پر اکسانے ‘ چرچس کو نذر آتش کرنے ‘ عیسائی راہباوں کی عصمت ریزی اور گجرات میں 2002 میں ہوئے انتہائی ہلاکت خیز مسلم کش فسادات میں ملوث ہے ۔

TOPPOPULARRECENT