آر ایس ایس کو ممنوعہ تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

نظام آباد /25 اگست ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ ترجمان پردیش کانگریس تلنگانہ نے کہا کہ بی جے پی نے مرکزی حکومت کا اقتدار سنبھالتے ہی سارے ملک کی ریاستوں میں فرقہ پرست ، مخالف مسلم فسطائی تنظیموں بالخصوص آر ایس یاس اور زعفرانی تنظیموں نے ملک کے سیکولرازم اور جمہوریت فرقہ وارانہ یکجہتی کو نقصان پہونچانے کی سرگرمیوں کا زور و شور سے آ

نظام آباد /25 اگست ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ ترجمان پردیش کانگریس تلنگانہ نے کہا کہ بی جے پی نے مرکزی حکومت کا اقتدار سنبھالتے ہی سارے ملک کی ریاستوں میں فرقہ پرست ، مخالف مسلم فسطائی تنظیموں بالخصوص آر ایس یاس اور زعفرانی تنظیموں نے ملک کے سیکولرازم اور جمہوریت فرقہ وارانہ یکجہتی کو نقصان پہونچانے کی سرگرمیوں کا زور و شور سے آغاز کردیا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی تمام جماعتیں اور تنظیمیں جو ہندوستان کے سیکولر ڈھانچہ کی صلامتی چاہتے ہیں وہ ایک پلیٹ فارم پر آجائیں ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے آر ایس ایس کو ممنوعہ تنظیم قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا اور ملک تمام ہندو مسلم سیکولر قائدین اور جماعتوں کے سربراہوں کو اس فتنہ کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT