Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کو پروگرام کی کلکتہ ہائیکورٹ کی اجازت

آر ایس ایس کو پروگرام کی کلکتہ ہائیکورٹ کی اجازت

کولکتہ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پولیس کی جانب سے پروگرام کی اجازت دینے سے انکار کے بعد کلکتہ ہائیکورٹ نے آج آر ایس ایس کو اپنا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دے دی، جس میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی شرکت کریں گے۔ کل آر ایس ایس کے جلوس کی اجازت دیتے ہوئے جسٹس جوئے مالیو باگچی نے کہا کہ پروگرام طئے شدہ پروگرام کے مطابق دو تا چار بجے شام بریگیڈ پریڈ گراونڈ پر جو کلکتہ کے قلب میں واقع ہے، منعقد کیا جاسکتا ہے جس میں چار ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ناگپور سے موصولہ اطلاع کے بموجب آر ایس ایس نے کلکتہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کی ستائش کرتے ہوئے عدالت سے اظہارتشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT