Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / آر ایس ایس کی اولین دعوت ِ افطار کا اہتمام

آر ایس ایس کی اولین دعوت ِ افطار کا اہتمام

نئی دہلی ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی ذیلی تنظیموں کی جانب سے کٹرپسند موقف اختیار کئے جانے پر تنقیدوں کے شکار راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے آج پہلی مرتبہ ملک بھر کے مسلمانوں کے ساتھ مسلم ممالک کے سفارت کاروں کیلئے افطار پارٹی منعقد کی۔ آر ایس ایس کے سینئر عہدہ دار اور ہندوتوا تنظیم کی مسلم ونگ ’مسلم راشٹریہ منچ‘ کے سرپرست

نئی دہلی ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی ذیلی تنظیموں کی جانب سے کٹرپسند موقف اختیار کئے جانے پر تنقیدوں کے شکار راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے آج پہلی مرتبہ ملک بھر کے مسلمانوں کے ساتھ مسلم ممالک کے سفارت کاروں کیلئے افطار پارٹی منعقد کی۔ آر ایس ایس کے سینئر عہدہ دار اور ہندوتوا تنظیم کی مسلم ونگ ’مسلم راشٹریہ منچ‘ کے سرپرست ِ اعلیٰ اِندریش کمار نے زور دیا کہ ایک مذہب کے لوگوں کو دیگر مذاہب کا احترام کرنا چاہئے ، نہ کہ ان پر تنقید کی جائے۔ پارلیمنٹ کی ذیلی عمارت میں منعقدہ تقریب میں اندریش نے کہا کہ مذہبی عقیدوں میں اختلافات کا احترام ہونا چاہئے اور زور دیا کہ اسلام نے امن اور ہم آہنگی کا درس دیا ہے۔ منتظمین نے کہا کہ چند ملکوں بشمول مصر کے سفیروں اور مختلف مسلم ممالک کے نمائندے اس ایونٹ میں شریک ہوئے۔ مرکزی وزیر ہرش وردھن بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT