Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آر ایس ایس کے شیشادری چاری کا پرسار بھارتی میں متوقع تقرر

آر ایس ایس کے شیشادری چاری کا پرسار بھارتی میں متوقع تقرر

نئی دہلی 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر کے سابق ایڈیٹر شیشادری چاری کو ان ناموں کے پیانل میں شامل کیا گیا ہے جن کا پرسار بھارتی بورڈ میں جزوقتی ڈائرکٹرس کی حیثیت سے تقرر عمل میں آسکتا ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے چھ اضافی ناموں کے ساتھ ایک فہرست تیار کرلی ہے جن میں شیشادری چاری کا نام بھی شامل ہے ۔ شیشادری چاری اب بی جے پی قومی عاملہ کے رکن بھی ہیں۔ حکومت نے چند ماہ قبل سات ناموں کی ایک فہرست تیار کی تھی جن میں اداکارہ کاجول کا نام بھی شامل تھا ۔ نئی فہرست میں شیشادری چاری کے علاوہ اداکار وکرم گوکھلے ‘ ماہر تعلیم ورتیکا نندا ‘ فلم رائیٹر پرکاش کپاڈیہ اور دو دوسری اہم شخصیتیں شامل ہیں۔ سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزارت نے ایک اجلاس میں محسوس کیا تھا کہ چار جزوقتی ڈائرکٹرس کے تقرر کیلئے جو فہرست تیار کی گئی ہے اس میں وسعت پیدا کی جانی چاہئے ۔ تین رکنی کمیٹی میں نائب صدر محمد حامد انصاری ‘ پریس کونسل آف انڈیا کے صدر نشین سی کے پرساد اور وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری بمل جلکا شامل ہیں جو ڈائرکٹرس کا قطعی انتخاب کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT