آر ایس ایس کے چار روزہ اجلاس کا آغاز

کانپور۔15 فبروری( سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کا چار روزہ اجلاس ’’منتھن ‘‘ آج سے یہاں شروع ہوگیا جس میں دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بدترین شکست پر غوروخوض کے علاوہ اترپردیش اور بہار اسمبلیوں کے عنقریب ہونے والے انتخابات کیلئے اپنے کیڈر کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کانپور کے ری

کانپور۔15 فبروری( سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کا چار روزہ اجلاس ’’منتھن ‘‘ آج سے یہاں شروع ہوگیا جس میں دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بدترین شکست پر غوروخوض کے علاوہ اترپردیش اور بہار اسمبلیوں کے عنقریب ہونے والے انتخابات کیلئے اپنے کیڈر کو متحرک کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کانپور کے ریلوے گراؤنڈ س پر آر ایس ایس کے ہزاروں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ چا ر روزہ اجلاس کے دوران بند کمرہ مذاکرات بھی ہوں گے جن میں بہار اور اترپردیش جیسی کلیدی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے کیڈرس کو متحرک کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ یہ اجلاس چونکہ قومی دارالحکومت کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد منعقد ہورہا ہے چنانچہ اس موضوع پر بھی غوروبحث کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT