Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آر ایم پی ڈاکٹروں کے لئے معلوماتی اجلات

آر ایم پی ڈاکٹروں کے لئے معلوماتی اجلات

کوڑنگل۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل منڈل میں بیشتر دیہی مقامات پر کارگزار آر ایم پی ڈاکٹروں کیلئے راگھویندرا فنکشن ہال میں نمائندہ معلوماتی اجلاس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں بحیثیت خصوصی شرکت کرنے والے ممبرس یپٹ کے ڈاکٹر رویندرا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے آر ایم پی ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ مریضوں کو صرف ابت

کوڑنگل۔15اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل منڈل میں بیشتر دیہی مقامات پر کارگزار آر ایم پی ڈاکٹروں کیلئے راگھویندرا فنکشن ہال میں نمائندہ معلوماتی اجلاس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں بحیثیت خصوصی شرکت کرنے والے ممبرس یپٹ کے ڈاکٹر رویندرا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے آر ایم پی ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ مریضوں کو صرف ابتدائی طبی امداد ہی پر اکتفا کریں ۔ سرکاری دواخانوں میں موجود سہولتوں سے انہیں واقف کروائیں ۔ ٹیوبیکئمی ‘ ویسکیئمی آپریشنس کے تعلق سے دیہی لوگوں میں شعور بیداری اُجاگر کریں ۔ خواتین کو مکانات میں زچگی نہ کروانے کا مشورہ دیں ۔ حالات نازک ہوں تو فوراً اسپیشلسٹ سے رجوع کرنے کا انتظام کریں ۔ عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ مشن ‘ اندرا دھنش کے تعلق وضاحت کی ۔ پروگرام میں موظف مارماسسٹ واسپا نے بھی مشوروں سے نوازا ۔

TOPPOPULARRECENT