Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی جاری کریگا 20 روپے کے نئے نوٹ

آر بی آئی جاری کریگا 20 روپے کے نئے نوٹ

ممبئی 24 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک (آر بی آئی) مہاتما گاندھی سیریز -2005 میں 20 روپے کے نئے نوٹ جلد ہی جاری کرے گا۔ آر بی آئی نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔اس کا کہنا ہے کہ ان نئے نوٹوں میں دونوں نمبر پینل انگریزی کے حروف ”ایل” سے شروع ہوں گے اور ان پر سابق گورنر ڈاکٹر رگھو رام راجن کے دستخط ہوں گے ۔ ان نوٹوں پر چھپائی کا سال 2016 درج ہوگا۔ مرکزی بینک نے کہا کہ نئے نوٹوں کا ڈیزائن اور سیکورٹی فیچر مہاتما گاندھی سیریز -2005 کی طرح ہی ہوں گے ۔ اس نے کہا کہ اس سے پہلے بھی جاری ہوئے 20 روپے کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT