Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آر بی آئی قواعد میں بار بار تبدیلی سے عوام کو مشکلات ۔ وی ہنمنت راؤ

آر بی آئی قواعد میں بار بار تبدیلی سے عوام کو مشکلات ۔ وی ہنمنت راؤ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( آئی این این ) : سابق ایم پی اور کانگریس کے سینئیر قائد وی ہنمنت راؤ نے آج کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے نوٹ بندی پر اس کے قواعد میں بار بار تبدیلی کرتے ہوئے عوام کو مشکلات میں ڈالا جارہا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی نوٹوں کی منسوخی کی پالیسی سے غریب عوام کے لیے مسائل اور مشکلات پیدا ہورہی بجائے کالے دھن کو ختم کرنے کے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کارپوریٹ اداروں کو بھاری قرضہ جات دے رہی ہے لیکن نوٹ بندی کے بعد محنت کی کمائی جمع کروانے والے عام لوگوں کو ہراساں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹس اور اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کسی دشواری کے بغیر نئی کرنسی حاصل کررہے ہیں جب کہ عام آدمی کو چند ہزار حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT