Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آر بی آئی میں آفس اٹنڈرس کی جائیدادیں

آر بی آئی میں آفس اٹنڈرس کی جائیدادیں

جملہ 526 جائیدادوں کیلئے قومی سطح پر درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ 18 نومبر (سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا ممبئی کی جانب سے ملکی سطح پر مخلوعہ آفس اٹنڈرس کی جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ اس بینک کی ملکی سطح پر مختلف شاخوں میں 526 جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور 526 جائیدادوں میں جنرل 366، او بی سی 100 ، ایس سی 7، ایس ٹی 53 ہیں۔ مقامات کے اعتبار سے شاخوں میں حیدرآباد 27، احمدآباد 39، بنگلور 58، بھوپال 45، چندی گڑھ، شملہ 47، چینائی 10، گوہاٹی10 ، جموں 19، لکھنؤ 13، کولکاتہ 10، ممبئی، نوی ممبئی، پاناجی، 165، ناگپور9 ، نیو دہلی 27، ترواننتاپورم 47 جائیدادیں ہیں۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ بورڈ سے میٹرک ؍ ایس ایس سی کامیاب اور ریاستی و مرکزی زیرانتظام علاقوں کی زبانوں پر عبور رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے اور امیدوار کی عمر یکم ؍ نومبر تک 25-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے۔ ایس سی، ایس ٹی طبقات کو پانچ برس، او بی سی طبقات کو تین برس اور جسمانی معذورین کو دس برس عمر میں چھوٹ فراہم کی جائے گی۔ پے اسکل 10,490، 23,700 روپئے۔ منتخب امیدواروں کو ابتداء میں ماہانہ تنخواہ کی شکل میں 22,339 روپئے ادا کئے جائیں گے۔ درخواست فیس 450 روپئے ہے۔ امتحانی مراکز حیدرآباد، کھمم، کریم نگر، ورنگل میں ہوں گے۔ تحریری امتحان اور مقامی زبان پر عبوریت کے امتحان کے ذریعہ انتخاب ہوگا اور تحریری امتحان جملہ 120 نمبرات پر مشتمل ہوگا اور یہ امتحان آن لائن میں دینا ہوگا جبکہ سوالی بیاض انگریزی اور ہندی زبان میں ہوں گے اور امتحان میں نگیٹیو مارکنگ سسٹم بھی ہوگا اور ہر ایک غلط جواب پر 1/4 نمبر کاٹے جائیں گے۔ آن لائن ٹسٹ میں کامیاب ہونے والوں کو لینگویج پرفیشنیس امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ درخواست آن لائن یا آف لائن خانہ پری کے وقت امیدوار اپنی فوٹو اور دستخط چسپاں کرنا نہ بھولیں۔ درخواست کی آخری تاریخ 7 ڈسمبر اور امتحان جنوری ؍ فروری مہینوں میں منعقد ہوں گے۔ ویب سائیٹ www.rbi.gov.in ہے۔

TOPPOPULARRECENT