Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آر بی آئی میں اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان،آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر

آر بی آئی میں اسسٹنٹس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان،آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 10 نومبر مقرر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کی مختلف برانچس میں 623 اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے 50 فیصد نمبرات کے ساتھ کوئی بھی ڈگری کامیاب اور ایس سی ، ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدوار صرف کامیاب نمبرات رکھتے ہوں اہل ہوں گے ۔ انتخاب پر یلمنری امتحان ، مین امتحان ، لینگویج پروپیشنس ٹسٹ اس طرح تین امتحانات ہوں گے ۔ پریلمنری اور مین امتحان آن لائن میں آبجکٹیو طریقہ پر منعقد ہوں گے ۔ جس میں نیگیٹیو مارکنگ سسٹم بھی ہوگا ۔ امتحان صرف ہندی اور انگریزی میں ہوں گے ۔ پریلمنری میں کامیاب امیدوار کو ہی مین امتحان میں شرکت کا موقع دیا جائیگا ۔ جب کہ مین امتحان میں پانچ حصوں سے سوالات کیے جائیں گے اور اس میں سبجکٹ کے مطابق وقت دیا جائے گا ۔ اس لیے مختص کردہ وقت کے اندر ہی اس سبجکٹ کے صحیح جوابات مکمل کرنا ہوگا اور مین امتحان میں کامیاب امیدوار کو ہی بعد ازاں منعقد ہونے والے لینگویج پروپیشینسی ٹسٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی لینگویج پروپیشینسی ٹسٹ میں امیدوار کی زبان پر عبور کا ٹسٹ لیا جائیگا ۔ اس مناسبت سے امیدوار علاقائی برانچس واقع مقامی زبانوں پر عبور رکھنے والے ہوں ورنہ ناکام قرار دیا جائے گا اور آخر میں مین امتحان ، بائیو میٹرک ویریفیکیشن ، لینگویج پروپینشینسی ٹسٹ کے نمبرات کو شامل کرتے ہوئے میرٹ لسٹ جاری کر کے پوسٹنگ دی جائے گی اور سلیبس کے اعتبار سے انگلش ریڈنگ کامپریہنشن سنامکس ، انٹونمس ، سنٹنس کرکشن ، ورڈ میننگ جیسے سوالات ہوں گے اور جنرل اویرنس کے طور پر کرنٹ انٹرس ، جغرافی ، ہسٹری ، پولٹیکل سائنس اور دیگر موضوعات پر سوالات ہوں گے ۔ کانٹیٹیٹیو آپٹیٹیوڈ اسیس ٹائم ۔ دسٹنس ، ٹائم ورک ، یچ سی ایف ، یل سی ایم ، سمفل انٹرسٹ ، کمپاونڈ انٹرسٹ ، ایوریج پرایلیٹی ، پیاپس ، پرمیشنس ، اکاونٹنس کامنیشن پر مشتمل سوالات ہوں گے ۔ جب کہ کمپیوٹر سے متعلق ہسٹری آف کمپیوٹرس ، بیسک سافٹ ویر ، ہارڈویر ، بیسک لینگویجس اور ڈیوائزس پر مشتمل سوالات ہوں گے جب کہ ریجننگ میں بلڈر یلیسنس ، انالجی ، سمبلس ، آڈمیان آؤٹ ، کوڈنگ ڈی کوڈنگ ، ڈائرکشنس ، اوریجنمنٹس ، اسٹیٹمنٹ ریڈنگ ، انڈر اسٹانڈنگ اور نمبر سیریز جیسے مادوں پر سوالات مشتمل ہوں گے ۔ پریلمس میں 60 منٹ کے اندر 100 سوالات کے جوابات مین میں 135 منٹ میں 200 سوالات کے جوابات مکمل کرنا ہوگا ۔ ایک درست جواب کے لیے صرف نصف منٹ ہی ملے گا ۔ اس لیے پراکٹس کے ذریعہ تیاری کرنی چاہئے ۔ پریلمنری تحریری امتحان کی تاریخ 27 ۔ 28 نومبر ہوگی ۔ مین امتحان کی تاریخ 20 دسمبر ہے اور دونوں تلگو ریاستوں کے امیدواروں کے امتحانی مراکز مندرجہ ذیل ہوں گے ۔ حیدرآباد ، ورنگل ، کریم نگر ، کھمم ، چتور ، گنٹور ، کرنول ، کاکیناڈا ، نیلور ، اونگول ، پتور ، راجامنڈری سریکاکولم ، تروپتی ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم ، وجئے نگر ، چیرالا ۔ امیدوار کی عمر یکم اکٹوبر تک 20 ۔ 28 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ تحفظات کے زمرے میں آنے والے امیدواروں کو عمر میں چھوٹ کی سہولت ہوگی ۔ درخواست کی فیس 450 روپئے ( جنرل / او بی سی ) 50 روپئے ( ایس سی / ایس ٹی / پی ڈبلیو ڈی / ایکس سرویس مین ) درخواستیں آن لائن میں 10 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ rbi.org.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT