Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی کی پالیسی شرحیں برقرار

آر بی آئی کی پالیسی شرحیں برقرار

ممبئی ، یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک نے آج اپنی پالیسی شرحیں غیرمتبدلہ رکھیں جیسا کہ عمومی قیاس کیا جارہا تھا، اور افراط زر کو قابو میں رکھنے کے اپنے کلیدی مقصد کے ساتھ مناسب وقت ممکنہ حد تک نرمی لانے کا وعدہ کیا جبکہ گورنر رگھورام راجن نے بینکوں پر زور دیا کہ قبل ازیں کی گئی کٹوتیوں کے فوائد قرض داروں کو منتقل کریں۔  راجن نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے شرح میں کٹوتی کی مزید گنجائش ہے کیونکہ 2015ء کے دوران ابھی تک معلنہ 1.25 فیصد کٹوتی کے نصف سے کم حصہ کو ہی قرض دینے والوں نے منتقل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT