Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / آر بی آئی کی کلیدی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں

آر بی آئی کی کلیدی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ممبئی ۔ 7 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک نے آج کلیدی شرحوں میں عمومی توقعات کے مطابق جوں کا توں موقف برقرار رکھا اور افراطِ زر کے ساتھ ساتھ بڑھتے مالی خسارے پر تشویش ظاہر کی۔ ریپوریٹ جس پر سنٹرل بینک مختصر مدتی رقومات بطور قرض فراہم کرتا ہے ، وہ بدستور چھ فیصد کی شرح پر برقرار رہے گی ۔ ریورس ریپو جس کے مطابق بینک مختلف بینکوں سے قرض لیتا ہے ، اُس کی شرح 5.75 فیصد برقرار رہے گی ۔ چھ رکنی مانٹری پالیسی کمیٹی کی قرارداد میں کہا گیاہے کہ افراطِ زر کے معاملے میں کئی غیریقینی باتوں نے تشویش کا ماحول پیدا کردیا ہے ، ریاستوں میں ساتویں پے پینل کی سفارشات پر عمل آوری ، تیل کی اونچی قیمتوں ، کسٹم کی شرحوں میں اضافہ اور جے ڈی پی میں گراوٹ جیسے عناصر کے سبب فکرمندی پیدا ہورہی ہے ۔ تاہم آر بی آئی نے کہاکہ غذائی اجناس میں اقل ترین امدادی قیمتوں میں اضافے اور افراطِ زر کے اثر کا اندازہ قائم کرنا فی الحال قبل از وقت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT