Saturday , December 15 2018

آر بی آئی کی 6.5 فیصد شرح سود برقرار

ممبئی ۔ 5 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) نے سخت پالیسی کے موقف پر قائم رہتے ہوئے شرح سود میں کسی بھی تبدیلی کے بغیر اس کی جوں کی توں حالت کو برقرار رکھا ہے ۔ چنانچہ سود کی اساسی شرح کسی تبدیلی کے بغیر بدستور 6.5 فیصد رہے گی۔ یہ لگاتار دوسرا موقع ہے کہ مرکزی بینک نے شرح سود کو کسی کمی یا اضافہ کے بغیر اس کے موجودہ موقف پر برقرار رکھا ہے ۔ آر بی آئی نے کہا ہے کہ شرح ترقی میں اضافہ کیلئے مدد کے ساتھ صارفین کی قیمت کے اشاریہ کو چار فیصد افراط زر کی حد میں رکھنے سے متعلق درمیانی مدت کے حدف کے حصول کے مقصد سے مالیاتی پالیسی کو قدرے سخت رکھتے ہوئے مالیاتی پالیسی کی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ آر بی آئی نے سال 2019 ء کے لئے 7.5 شرح ترقی کی پیش قیاسی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT