Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آر بی آئی کے مؤظف ملازمین کا احتجاجی دھرنا

آر بی آئی کے مؤظف ملازمین کا احتجاجی دھرنا

6 مارچ کو مقرر، حکومت ہند سے مطالبات کی عدم تکمیل پر سخت ردعمل
حیدرآباد ۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) یونائیٹیڈ فورم آف ریزرو بینک آف ایمپلائز ریزرو بینک آف انڈیا اسٹاف کے ریٹائرڈ ایمپلائز عہدیداران سی رامچندر راؤ (صدر)، وائی سری راما شرما جنرل سکریٹری، جی جگدیش چیف سکریٹری، راجکمار سکریٹری، جی ناگیشور راؤ اڈوائزر نے آر بی آئی کے وظیفہ یاب ملازمین کے ساتھ مرکزی حکومت مطالبات کی یکسوئی کیلئے ٹال مٹول کی پالیسی کے خلاف 6 مارچ کو 11 بجے دن آر بی آئی سیف آباد کے احاطہ میں دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا۔ دھرنے کا افتتاح جناب ایس اے حسین ایگزیٹیو ڈائرکٹر ریزرو بینک آف اڈیا (مؤظف) کریں گے۔ وہ آج پریس کانفرنس سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے احکام کے تحت جب اس ملک میں نوٹ بندی کا معاملہ پیش آیا تو بینک حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کے سبکدوش ملازمین کو حکومت مختلف بینفٹس دینے سے انکار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے وظیفہ یاب ملازمین کے پی ایف میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی اور مسائل کی یکسوئی نہ کی جائے تو ملک گیر سطح پر ہڑتال شروع کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2004ء سے نیشنل پرویژن اسکیم کو بھی تعارف کروایا گیا لیکن اس پر عمل آوری ابھی تک نہ ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ وظیفہ یابوں کو نیو پنشن اسکیم کے تحت لے کر ان کے وظیفہ میں بڑھوتری کرے۔

TOPPOPULARRECENT