Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / آر بی آئی کے نام پر دھوکہ دہی عوام کو گورنر راجن کا انتباہ

آر بی آئی کے نام پر دھوکہ دہی عوام کو گورنر راجن کا انتباہ

ممبئی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ریزرو بینک رگھورام راجن نے آج عوام کو متنبہ کیا کہ ان کے یا سنٹرل بینک کے نام سے رقم کا تقاضہ کرتے ہوئے وصول ہونے والے کوئی بھی گمنام ای میلوں پر توجہ نہ دیں اور عوام سے اپیل کی کہ اس طرح کے فراڈس کا شکار نہ ہوں۔ راجن یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) سسٹم کے آغاز کے موقع پر مخاطب تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریزرو بینک کبھی رقمی ادائیگی کا تقاضہ کرتے ہوئے کسی کو ای میل نہیں بھیجتا ہے۔ ہمارے 360 بلین امریکی ڈالر کی قدر کے بیرونی زرمبادلہ ذخائر ہیں اور ہم گورنمنٹ بانڈس کی شکل میں تقریباً 8 لاکھ کروڑ روپئے بھی رکھتے ہیں۔ ہمیں عوام کے پیسوں کی ضرورت نہیں ۔عوام کو لاٹری جیتنے وغیرہ کی اطلاع کے ساتھ ای میل ملنے کی شکایتیں ملی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT