آر بی آئی گورنر اُرجیت پٹیل مستعفی

نئی دہلی ۔ 10 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا آر بی آئی کے گورنر اُرجیت پٹیل نے اس بینک کی خود اختیاری کے سوال پر حکومت سے اختلافات پیدا ہوجانے کے سبب پیر کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ۔ اُرجیت پٹیل نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ انھوں نے فوری اثر کے ساتھ سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم انھوں نے اپنے فیصلہ کی وجوہات بیان نہیں کی۔ اُرجیت پٹیل ستمبر 2016 ء میں تین سالہ معیاد کے لئے آر بی آئی کے گورنر بنائے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT