آر بی آئی گورنر کی کل کے سی آر اور چندرا بابو سے ملاقات

حیدرآباد۔13اکٹوبر ( این ایس ایس ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) کے گورنر راگھو رام راجن توقع ہے کہ منگل کو حیدرآباد پہنچیں گے ‘ جہاں وہ توقع ہے کہ 15اکٹوبر کو تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف منسٹرس کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو سے علحدہ علحدہ ملاقات کریں گے اور 16اکٹوبر کو آر بی آئی حیدرآباد کے سنٹرل بورڈ اجلاس سے ان کا خطاب متوقع ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ آر بی آئی کے سربراہ زرعی قرضوں کی معافی اور دونوں ریاستی حکومتوں کی طرف سے نئے قرض جاری کرنے کیلئے کی گئی درخواستوں پر کوئی فیصلہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT