Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / آر جے ڈی رکن اسمبلی کو جبری وصولی کا فون کال

آر جے ڈی رکن اسمبلی کو جبری وصولی کا فون کال

موتی ہاری ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع مشرقی چمپارن میں آر جے ڈی کے رکن اسمبلی نے آج دعویٰ کیا کہ اُنھیں گمنام شخص سے ایک فون کال موصول ہوا اور اُن سے 20 لاکھ روپئے کی ادائیگی کا تقاضہ کیا گیا ہے ۔ ڈھاکہ اسمبلی حلقہ کے نمائندے فیصل رحمن نے کہا کہ اُنھیں یہ فون کال آج صبح 9:56 بجے اُن کے موبائیل نمبر پر وصول ہوا ۔ ایم ایل اے نے کہاکہ گمنام کالر نے پہلے اُن سے اُن کا نام پوچھا اور پھر اندرون ایک ہفتہ 20 لاکھ روپئے کی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس میں ناکامی پر اُنھیں (ایم ایل اے ) کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ فون کرنے والے نے اُن سے بدکلامی بھی کی ۔ فیصل نے کہاکہ اُنھوں نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کو اس فون کال کے تعلق سے مطلع کردیا اور ڈھاکہ پولیس اسٹیشن کے پاس شکایت درج کرائی ہے ۔ اس کے بعد پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔دوسری طرف ممبر اسمبلی نے اس معاملے پر اعلی پولس افسران سے بات چیت بھی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT