Tuesday , December 11 2018

آر جے ڈی لیڈر کا ڈانس کمیرہ میں قید۔ ویڈیو

بہار۔سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہے ویڈیو میں راشٹرایہ جنتا دل( آرجے ڈی) لیڈر غیر اخلاقی حالت میں لیڈی ڈانسر کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ لیڈر ڈانس کے دوران رقص کرنے والی خاتون پر نوٹ کی بارش بھی کررہے ہیں۔

نیشنل بزنس ٹائمزکے مطابق لیڈر کا نام ارون دادا پوری ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ ویڈیو 10مارچ کے روز ایک شادی کی تقریب کا ہے جو بہار کے ضلع گوپال گنج کے فتح پور میں منعقدہ شادی کے دوران لیاگیا ہے۔

شادی کی تقریب کے دوران رقص کا پروگرام تھا جس میں لیڈر رقص کرنے والی لیڈی کے ساتھ ناچنا شروع کردیا۔خبر یہ بھی ہے کہ لیڈر نے ڈانسر کو اپنا کاندھوں اٹھاکر ناچنا شروع کردیا

۔ٹی او ائی کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد پارٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے اگر وہ خاطی پائے گئے تو ارون دادا پوری کو پارٹی سے بھی نکالا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT