Friday , September 21 2018
Home / دنیا / آر جے ڈی لیڈر کی مسخ شدہ نعش برآمد

آر جے ڈی لیڈر کی مسخ شدہ نعش برآمد

نواڈا ۔10 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے پڑوسی ضلع نلندا سے کل شام دیر گئے ایک مقامی آر جے ڈی لیڈر کی مسخ شدہ نعش برآمد کی ہے ، پولیس نے آج یہ بات کہی ۔ نواڈا ٹاؤن پولیس اسٹیشن ایس ایچ او انجنی کمار نے کہاکہ مہلوک کی شناخت کیلاش پاسوان کی حیثیت سے ہوئی ہے جسے 6 جولائی کو اغواء کیا گیا تھا اور بعد میں بعض نامعلوم اشخاص نے اُس کا قتل کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس کو پاسوان کی نعش ایسی حالت میں ملی کہ سر تن سے جدا تھا اور اُسے ضلع نلندا کے خداگنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں دریائے پائمر پر ایک پُل کے نیچے ڈال دیاگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT