Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / آر جے ڈی کے سینئر لیڈر و ایم پی محمد تسلیم الدین کا انتقال

آر جے ڈی کے سینئر لیڈر و ایم پی محمد تسلیم الدین کا انتقال

پٹنہ 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ جنتادل کے سینئر لیڈر و اراریہ لوک سبھا حلقہ سے آر جے ڈی رکن محمد تسلیم الدین کا آج چینائی کے ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 74 سال تھی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کے فرزند سرفراز عالم نے جو رکن اسمبلی ہیں بتایا کہ ان کے والد کو سانس لینے میں تکلیف تھی ۔ 24 اگسٹ کو آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ وہ ایک پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں چینائی گئے تھے ۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے تسلیم الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے پیام میں انہوں نے کہا کہ تسلیم الدین ایک قابل سیاستدان اور سماجی کارکن تھے ۔
انہوں نے کہا کہ تسلیم الدین کے انتقال سے سیاست میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے ۔ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے تعزیت کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT