Wednesday , December 12 2018

آر سی بی بہت پسندیدہ مگر ’آزاد‘پنجاب سے خطرہ

موہالی ۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ان کی نظریں پوری طرح پلے آف مرحلے پر مرکوز ہوچکی ہیں ، رائل چیلنجرز بنگلور انڈین پریمیر لیگ کے کل یہاں مقررہ مقابلے میں میزبان مگر نچلے مقام پر موجود کنگس الیون پنجاب کے خلاف نہایت پسندیدہ ٹیم کی حیثیت سے شروعات کریں گے ۔ آنے والے کل آر سی بی والے جیت سے کم کسی چیز پر مطمئن نہیں ہوں گے ، جو نہ صرف

موہالی ۔ 12 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ان کی نظریں پوری طرح پلے آف مرحلے پر مرکوز ہوچکی ہیں ، رائل چیلنجرز بنگلور انڈین پریمیر لیگ کے کل یہاں مقررہ مقابلے میں میزبان مگر نچلے مقام پر موجود کنگس الیون پنجاب کے خلاف نہایت پسندیدہ ٹیم کی حیثیت سے شروعات کریں گے ۔ آنے والے کل آر سی بی والے جیت سے کم کسی چیز پر مطمئن نہیں ہوں گے ، جو نہ صرف انھیں چوتھے مقام پر موجود راجستھان رائلز سے آگے بڑھ جانے میں مدد دے گی بلکہ پلے آف مرحلے تک پہنچنے کے اُن کے امکانات کو زبردست جہت بھی ملے گی ۔ آر سی بی موجودہ طورپر 11 میچوں سے 13 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہیں ، جبکہ کنگس الیون 12 مقابلوں سے محض چار پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں ۔ کنگ الیون کو اپنے گزشتہ باہمی میچ منعقدہ بنگلور میں غیرمعمولی 138 رنز سے بری طرح ہرادینے کے بعد آر سی بی والے یقینا جدوجہد سے دوچار میزبانو ںکے خلاف آسان جیت حاصل کرلینے کوشاں رہیں گے ۔اسٹار کھلاڑیوں سے بھرے آر سی بی طاقتور بیٹنگ لائن اپ رکھتے ہیں ،

جہاں خطرناک کرس گیل ، اے بی ڈی ولیرس اور کپتان ویراٹ کوہلی سبھی فام میں ہیں۔ آر سی بی کی طرف سے دو بیٹسمین سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں ، جو ڈی ولیرس (436 رنز ) اور کوہلی (417) ہیں۔ گیل بھی بہت زیادہ پیچھے نہیں ہیں اور 370 رنز کے ساتھ اس چارٹ میں ساتویں پوزیشن پر ہیں ۔ درحقیقت چینائی سوپر کنگس کے برینڈن مک کلم کے سواء گیل اور ڈی ولیرس ہی دیگر دو بیٹسمین ہیں ، جو اس ٹورنمنٹ کے رواں ایڈیشن میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ جہاں گیل نے اپنے گزشتہ میچ میں کنگس الیون کے خلاف صرف 57 گیندوں میں 117 رنز بنا ڈالے ، وہیں ڈی ولیرس نے ممبئی انڈینس کے بولروں کی پٹائی کرتے ہوئے 133 ناٹ آوٹ اسکور کئے جس کے بل بوتے پر اتوار کو آر سی بی نے 39 رنز سے جیت درج کرائی ۔ اور اس طرح آر سی بی کے بیٹسمینوں کے فام کو دیکھیں تو آنے والے روز کنگس الیون کیلئے حالات بہت خراب رہنے کا اندیشہ ہے ۔

بولنگ کے محاذ پر آسٹریلیائی مچل اسٹارک بہت خوبی سے آر سی بی اٹیک کی قیادت کررہے ہیں ۔ وہ ابھی تک صرف آٹھ مقابلوں سے 16 وکٹوں کے ساتھ چوتھے سب سے زیادہ کامیاب بولرہیں ۔ علاوہ ازیں سریناتھ اروند ، ڈیویڈ وارنر اور ہرشل پٹیل جیسے بولرز نے بھی اسٹارک کی قیادت والے پیس ڈپارٹمنٹ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔اسپین ڈپارٹمنٹ میں آر سی بی کا واحد جنگجو کھلاڑی یزویندر چاہل ہے اور وہ بھی اپنے کپتان کی توقعات پر کھرے اُترے ، جیسا کہ اس ٹورنمنٹ میں اب تک 10 میچوں سے 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔ گزشتہ سال کے رنرز اپ کنگس الیون کیلئے آئی پی ایل 8 بڑا مایوس کن ثابت ہوا ہے ۔ جارج بیلی زیرقیادت ٹیم نے صرف دو مقابلے جیتے جبکہ 12 میں سے 10 ہار دیئے ۔ ان کی آخری جیت گزشتہ ماہ راجستھان رائلز کے خلاف درج ہوئی تھی ۔ تب سے وہ لگاتار سات مقابلے ہار کر پلے آف کی دووڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔ لیکن اب سے کنگ الیون بڑی ’آزادی ‘سے کھیلنے کی توقع ہے کیونکہ ان کے پاس ہارنے کیلئے کچھ باقی نہیں رہا ہے ۔ چنانچہ کل وہ آر سی بی کا کھیل بگاڑنے کا کام کربیٹھیں تو تعجب نہیں ہوگا ۔ دراصل پنجاب ٹیم ابھی تک اپنی اصل طاقت کے مطابق کھیل نہیں پائی ہے حالانکہ ان کے پاس بعض بڑے نام موجود ہیں ۔ اب جبکہ اس ٹورنمنٹ میں ان کیلئے صرف دو مقابلے باقی رہ گئے ہیں ، کنگس الیون چاہیں گے کہ کچھ ساکھ بچانے کیلئے ضرور کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT