Monday , February 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آر سی کنٹیا کی ریونت ریڈی سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر غور

آر سی کنٹیا کی ریونت ریڈی سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر غور

تلگو دیشم قائدین کو کانگریس میں شرکت کی ترغیب دینے کی تردید ، ایل رمنا پر تنقید
حیدرآباد ۔12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : انچارج سکریٹری تلنگانہ کانگریس امور آر سی کنٹیا نے آج ریونت ریڈی کی قیام گاہ پہونچ کر ان سے ملاقات کی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ریونت ریڈی نے صدر تلنگانہ تلگو دیشم ایل رمنا کو کے سی آر کا مزدور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جنگ مزدوروں سے نہیں بلکہ چیف منسٹر سے ہے ۔ حال ہی میں تلگو دیشم سے کانگریس میں شامل ہونے والے ریونت ریڈی کے خاندان میں 12 نومبر کو ایک تقریب ہے ۔ ریونت ریڈی نے آر سی کنٹیا کو تقریبا میں مدعو کیا تھا تاہم آر سی کنٹیا دہلی روانہ ہورہے ہیں ۔ اس لیے انہوں نے آج ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔ جاریہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں راہول گاندھی کا ضلع ورنگل میں جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم گجرات الیکشن کے باعث راہول گاندھی کے آفس نے ابھی تک کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ ریونت ریڈی نے اضلاع کا دورہ کرنے کے معاملے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی تلگو دیشم قائد کو کانگریس میں شامل ہونے کی ترغیب نہیں دی جو بھی ان کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں وہ اپنی مرضی سے شامل ہوئے ہیں ۔ مجھے جو بولنا تھا ۔ وہ سربراہ تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو کو بول چکے ہیں وہ دسمبر 9 کو میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے جس کے بعد چیف منسٹر کے سی آر کی ساری سیاست ان کے اردگرد ہی گھومے گی ۔ انہوں نے صدر تلنگانہ تلگو دیشم ایل رمنا کو کے سی آر کا مزدور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جنگ مزدوروں سے نہیں ہے بلکہ چیف منسٹر سے ہے ۔ ریونت ریڈی نے ایل رمنا سے سوال کیا کہ تلگو دیشم کے قائد کے بھوپال ریڈی کے ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر وہ خاموش کیوں ہیں۔ کے سی آر سے دولت بٹورتے ہوئے ایل رمنا مجھے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ایل رمنا کوڑنگل میں جلسہ عام کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اسمبلی حلقہ جات گجویل اور سدی پیٹ میں جلسے منعقد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ اگر ایل رمنا ٹی آر ایس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہوجائے مگر نقاب اوڑھ کر نہ رہیں ۔ انہیں ایل رمنا کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT