Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آر ٹیکل 370 پر بی جے پی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

آر ٹیکل 370 پر بی جے پی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

حیدرآباد ۔ یکم مارچ (سیاست نیوز)بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جموں کشمیر کو خصوصی موقف دیئے جانے والے دستور کے آر ٹیکل 370پر بی جے پی کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ جموں کشمیر میں بی جے پی ۔ پی ڈی پی اتحاد کے تحت تشکیل شدہ حکومت مشترکہ اقل ترین پروگراموں کے بنیادوں پر ہوئی ہے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا بی جے پی نے آر ٹیکل 370 پر سمجھوتہ کرلیا ہے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ہمارا موقف جوں کا توں برقرار ہے ۔ ایک اور سوال پر کہ آیا پی ڈی پی نے بھی اس معاملہ پر زعفرانی پارٹی کے موقف پر اتفاق کیا ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو انہوں نے اپنی راہ چھوڑی ہے اور نہ ہی ہم اپنی راہ سے بھٹکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT