Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / آر ٹی اے عہدیداروں کی غیرقانونی وصولی کیخلاف کارروائی

آر ٹی اے عہدیداروں کی غیرقانونی وصولی کیخلاف کارروائی

 

حیدرآباد۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے اینٹی کرپشن بیورو عملہ نے کل رات ریاست کے 8 چیک پوسٹس پر بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے آر ٹی اے عہدیداروں کی جانب سے غیرقانونی طور پر وصول کی جانے والی رقم کو ضبط کرلیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بیورو کے عہدیداروں نے ضلع محبوب نگر کے عالم پور آر ٹی اے چیک پوسٹ پر دھاوا کرتے ہوئے 84 ہزار روپئے ضبط کرلئے جبکہ ضلع نلگنڈہ کے کوداڑ چیک پوسٹ سے 30 ہزار روپئے، ضلع میدک کے ظہیرآباد سے 52 ہزار روپئے، ضلع نظام آباد کے مدنور سے 44 ہزار روپئے، ضلع عادل آباد کے وانکھیڑی سے 58 ہزار روپئے اور بوراز چیک پوسٹ سے 45 ہزار روپئے ضبط کرلئے۔ اسی طرح ضلع کھمم کے اشواراؤ پیٹ سے 7 ہزار روپئے اور متاگوڑم چیک پوسٹ سے 15 ہزار روپئے ضبط کرلئے۔ بیورو کے عہدیداروں نے بتایا کہ ضبط کی گئی مذکورہ رقم غیرقانونی طور پر آر ٹی اے اسٹاف کی جانب سے وصول کی جارہی تھی اور بیک وقت اچانک دھاوؤں کے دوران ہزاروں روپئے کی رقومات ضبط کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT