Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی اے میں فینسی نمبروں کا ہراج محکمہ ٹرانسپورٹ کو 16.48 روپئے کی آمدنی

آر ٹی اے میں فینسی نمبروں کا ہراج محکمہ ٹرانسپورٹ کو 16.48 روپئے کی آمدنی

حیدرآباد 22اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست میں محکمہ ٹرانسپورٹ کو فینسی نمبروں کے ہراج سے 16.48 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فینسی نمبر کے حصول کیلئے ہراج کی بولی میں شریمتی وسندھرا پاٹی نے اپنی ’ بی ایم ڈبلیو سیون سیریز کار ‘ کیلئے فینسی نمبر TS 09EW-0999 ‘ 9.30 لاکھ روپئے کی بولی کے ذریعہ حاصل کیا ۔ اس کار کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں ایک اور نمبرTS 09EW – 1111 کو حاصل کرنے لوکاز ٹکنالوجی کمپنی نے 1.93 لاکھ روپئے ہراج میں ادا کئے ۔ یہ نمبر بنز کار کیلئے حاصل کیا گیا جس کی مالیت 90.85 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ ساتھ ہی ایک اور نمبر TS09 EW – 1188 کو حاصل کرنے 93 ہزار روپئے ادا کر کے ہراج کے ذریعہ مذکورہ نمبر حاصل کرلیا ۔ مسٹر ٹی رمیش ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سنٹرل زون آفس خیریت آباد نے کہا کہ فینسی نمبر کیلئے مسابقت میں اضافہ ہوجاتا ہے تو اس نمبر کیلئے ہراج کا انتظام کیا جاتا ہے ۔ ہراج سے محکمہ کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT