Sunday , February 25 2018
Home / دنیا / آر ٹی اے کو توہین آمیز ای میل کرنے والے ہندوستانی پر 87 لاکھ روپئے جرمانہ

آر ٹی اے کو توہین آمیز ای میل کرنے والے ہندوستانی پر 87 لاکھ روپئے جرمانہ

دوبئی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای میں ایک ہندوستانی ورکر کو ملک کی ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کو ایک توہین آمیز ای میل کرنے کی پاداش میں 87 لاکھ روپئے کی خطیر رقم بطور جرمانہ عائد کی گئی ہے جہاں ورکر نے ٹرانسپورٹ اتھاریٹی  کے غریبوں سے رقومات وصول کرنے کے باوجود انہیں ڈرائیونگ ٹسٹ میں قصداً فیل کردیا جاتا ہے اور ان سے اصرار کیا جاتا ہیکہ وہ دوبارہ ڈرائیونگ ٹسٹ دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ٹی اے نے نوجوان کی طرف سے پوسٹ کئے گئے ای میل کو توہین آمیز بتایا جس کے بعد متعلقہ شعبہ نے فوری طور پر اس نوجوان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ نوجوان پر 500,000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا جو ہندوستانی کرنسی میں 87,38,612 روپیوں کے مماثل ہے جبکہ دوبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹانس نے ملزم کو تین ماہ کی سزائے قید بھی سنائی ہے حالانکہ ملزم نے یہ کہہ کر خود کو بے قصوربتایا کہ ڈرائیونگ ٹسٹ میں ناکام ہونے کے بعد چڑچڑے پن کی وجہ سے اس نے توہین آمیز ای میل پوسٹ کیا۔ پریسائڈنگ جج جمال نے کہا کہ سزاء کی تکمیل کے بعد ملزم کو ہندوستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT