Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی بس کا ٹکٹ نہ لینے پر طالب علم کو پولیس کا طمانچہ

آر ٹی بس کا ٹکٹ نہ لینے پر طالب علم کو پولیس کا طمانچہ

بچکنڈہ۔/12نومبر،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ سے مرزا پور جانے والی آر ٹی سی بس میں سوار طالب علم گنگادھر کے لیڈی کنڈکٹر کو ستانے پر فوری بس کو روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بانسواڑہ سے مرزا پور جانے والی آر ٹی سی بس میں لیڈی کنڈکٹر نے ٹکٹ دینے کے دوران گنگادھر کو ٹکٹ لینے کیلئے کہا یہ لڑکا ٹکٹ لینے کے بجائے دوسرے شخص کا ٹکٹ بتارہا تھا۔ کنڈکٹر نے کہا کہ یہ دوسرے کا ٹکٹ ہے تمہارا ٹکٹ چاہیئے، بار بار اصرار کرنے پر وہ ٹکٹ نہیں لیا۔ جس پر فوری بس کو روک کر لیڈی کنڈکٹر نے فون کرتے ہوئے بانسواڑہ پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے آکر گنگادھر کو طمانچہ رسید کیا اور آئندہ ایسی حرکت کرنے والے طلباء کو سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ بس اچانک روک دینے پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ پولیس نے ٹریفک کو بحال کردیا۔

آر ٹی سی بس کی ٹکر سے خاتون زخمی
بھینسہ۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ جونیر سیول کورٹ کے روبرو آر ٹی سی بس کی ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب پوسانی بائی عمر 70 سال جو بھینسہ منڈل کے موضع کا مل کی متوطن ہے جوکسی کام کی غرض سے بھینسہ آئی ہوئی تھی۔ بھینسہ بس اسٹانڈ کے قریب جونیر سیول کورٹ کے روبرو آر ٹی سی بس جو بھینسہ ڈپو کی ہے اور نرمل سے بھینسہ آرہی تھی۔ اس خاتون کو ٹکر دے دی جس سے خاتون کے سر اور پیر شدید زخم آئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی یہ واقعہ پیش آیا۔ بس ڈرائیور اس مقام پر بس چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرلی۔ اس زخمی خاتون کو وہاں موجود افراد نے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس خاتون کو طبی امداد پہنچائی۔ اس کے افراد خاندان کو اطلاع دی۔ خاتون کی حالت کافی تشویشناک ہونے کی وجہ سے بھینسہ کے ڈاکٹروں نے علاج کیلئے نظام آباد منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT