آر ٹی سی اور ٹریفک پولیس وفد کا اگست میں دورہ ممبئی

حیدرآباد میں ممبئی طرز پر موثر انتظامات کرنے کا فیصلہ : وزیر ٹرانسپورٹ

حیدرآباد میں ممبئی طرز پر موثر انتظامات کرنے کا فیصلہ : وزیر ٹرانسپورٹ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے ممبئی میں ٹریفک پولیس سسٹم اور سٹی بس سرویس کے طریقہ کار کا جائزہ لینے اور مکمل سسٹم کا اسٹڈی کرنے اور ایک جامع رپورٹ مرتب کرنے اس رپورٹ پر شہر حیدرآباد میں بھی عمل آوری کرنے کے لیے 5 اور 6 اگست کو ٹریفک پولیس اور آر ٹی سی اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم کو ممبئی روانہ کرنے کا فیصلہ کی ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ مسٹر بی مہیندر ریڈی کی صدارت میں آج یہاں سکریٹریٹ میں پولیس بشمول ٹریفک پولیس اور آر ٹی سی عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس طلب کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ہی آر ٹی سی اور پولیس عہدیداروں کو ممبئی روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتیہوئے مسٹر بی مہیندر ریڈی نے بتایا کہ شہر حیدرآباد اور ورنگل و کریم نگر میں عوام کو آرام دہ سفر کی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے 80 نئی والوو بسیں خرید کر چلائی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 بسیں حیدرآباد سٹی 30 بسیں ورنگل سٹی اور 20 بسیں کریم نگر میں چلانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت آر ٹی سی کی کارکردگی کو مزید فعال و مستحکم بنانے کے ساتھ فائدہ بخش بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور خانگی بسوں کے چلائے جانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی بسوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT