Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آر ٹی سی بسوں کی ٹریفک خلاف ورزی پر سخت کارروائی

آر ٹی سی بسوں کی ٹریفک خلاف ورزی پر سخت کارروائی

ڈرائیورس میں ٹریفک شعور بیداری کی کوشش بھی ناکام ثابت
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سٹی میں پیش آرہے حادثات ، ٹرافک جامس ، گاڑی رانوں کی جانب سے ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی کے ذریعہ عوام کو پریشان کرنے والوں میں آ رٹی سی بھی اپنا بِڑا حصہ ادا کررہی ہے ۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قواعد کی خلاف ورزی کے ذریعہ حادثات کے ذمہ دار بن رہے ہیں ۔ آر ٹی سی ڈرائیورس ، اس مناسبت سے ٹرافک پولیس آر ٹی سی بسوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کررہی ہے اور گزشتہ 20 ماہ میں 5872 مقدمات درج کر کے بھاری جرمانے وصول کئے گئے ہیں روزانہ سٹی میں چلنے والی گاڑیوں میں آر ٹی سی کا حصہ 0.07 ہے اور امسال اب تک ہونے والے حادثات میں 5.32 فیصد حصہ ہے ۔ اور یہ حصہ داری سٹی ٹرافک پولیس کے حساب و کتاب کے مطابق ہے جب کہ دوسری گاڑیوں کے ڈرائیورس کے مقابلہ آر ٹی سی ڈرائیورس مکمل تربیت یافتہ ہوتے ہیں ۔ اس کے باوجود ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں میں ان کی اکثریت ہے ۔ اس بات پر نظر رکھنے والی ٹرافک پولیس اب آر ٹی سی کے خلاف بھی مہم چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک درج کیے گئے 5875 مقدمات کے ذریعہ 21,84,350 روپیوں کے جرمانے عائد کئے ہیں ۔۔
حادثات کا سبب بننے والوں میں
آر ٹی سی چوتھے نمبر پر
ٹرافک عہدیدار حادثات کا سبب بنے والوں کی گاڑیوں کا سالانہ ضابطہ تیار کرتے ہیں اور اس ضابطہ میں دوپہیہ والی گاڑیوں سے لے کر نامعلوم گاڑیوں تک کل 15 درجہ رکھے گئے ہیں اور اس فہرست میں آر ٹی سی چوتھے نمبر پر ہے ۔ امسال پیش آنے والے 1389 حادثات میں سے 74 حادثات آر ٹی سی کے ذریعہ ہوتے ہیں ۔ آخر کار کیاش ڈرائیونگ کے لیے مشہور ڈی سی ایم گاڑیوں سے بھی آر ٹی سی ہی آگے ہے ۔ پولیس عہدیداران کے مطابق سٹی میں ٹرافک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں میں آٹوز کے بعد آر ٹی سی دوسرے نمبر پر ہے اور آر ٹی سی کے ذریعہ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آر ٹی سی ڈرائیورس کی خلاف ورزیوں میں بسوں کو مقرر مقامات پر نہ روکنا ، اسٹاپ لائن کراسنگس ، سگنلس جمپنگس اور اسپیڈ ٹریننگ وغیرہ کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں ۔ اسی لیے آر ٹی سی کے خلاف ٹرافک پولیس نے خصوصی نظر رکھا ہے ۔ ایک جانب بر وقت چالان تو دوسری جانب ای چالان عائد کئے جارہے ہیں۔ آر ٹی سی ڈرائیورس میں شعور آگہی کے لیے پولیس کئی طرح کے اقدامات کررہی ہے ۔ ٹرافک قواعد کے متعلق معلوماتی میٹریل شائع کر کے آر ٹی سی ڈپوز میں ڈرائیورس کو فراہم کررہی ہے اور ڈرائیورس پر عائد کئے جانے والے جرمانوں کو باقاعدہ طور پر وصول کیا جارہا ہے ۔ آر ٹی سی عہدیدار خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورس کی تنخواہوں میں کٹوتی کرتے ہوئے جرمانے ادا کررہے ہیں ۔۔
حادثات کی تفصیلات
سٹی میں جملہ گاڑیاں 50.58 لاکھ
آر ٹی سی کی تعداد 3700 ( 0.07% )
جولائی تک ہونے والے حادثات 1389
آر ٹی سی کے ذریعہ ہونے والے حادثات 74 ( 5.32% )
20 ماہ میں آر ٹی سی پر عائد کئے چالانات 5872
جرمانے کی رقم 21,84,350

TOPPOPULARRECENT