Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آر ٹی سی بس اسٹیشنوں کی خستہ حالی

آر ٹی سی بس اسٹیشنوں کی خستہ حالی

مکتھل۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل کے آر ٹی سی بس اسٹیشن کے علاوہ دیور کدرہ اور مریکل بس اسٹیشنوں کی حالت زار لائق دید ہے۔ ان آر ٹی سی بس اسٹیشنوں میں بڑے بڑے گڑھے جس میں بارش کا پانی جمع ہوا ہے اور اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ بس اسٹیشن نہیں بلکہ جگہ جگہ کھودتے ہوئے زرعی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور بس جب اندر داخل ہوتی ہے تو بس میں سوار مسافرین اپنی نشستوں پر سے ایسے بے قابو ہوجاتے ہیں جیسا کہ کوئی دھکا دے کر کبھی ادھر اور کبھی ادھر ڈھکیل رہا ہے جبکہ مستقر مکتھل بس اسٹیشن کی حالت زار یکطرفہ سیاسی قائدین کو کئی مرتبہ متوجہ کیا گیا مگر اس کی ابتر روز بہ روز ترقی کی سمت گامزن ہے۔ قبل ازیں یہ باور کروایا گیا کہ بس اسٹیشن میں سمنٹ روڈ کیلئے رقمی منظوری عمل میں آئی مگر پھر کیا ہوا اور سمنٹ روڈ کا کام کیوں تشنہ طلب ہے۔ عوام میں تجسس پایا جارہا ہے اور روز بروز بس اسٹیشن کی ان سڑکوں کی خستہ حالی پر عوام میں ناراضگی محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ آر ٹی سی کے ضلع کے ذمہ دار قائدین کو اس جانب توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT